میں

وہ باتیں، جن کے بارے میں سائنس آج بھی بے بس ہے

ہم روزانہ کی بنیاد پر ایسی چیزیں دیکھتے اور سنتے ہیں جو بظاہر تو بہت معمول کے مطابق ہوتی ہیں لیکن اُن کا کمال یہ ہے کہ معمولی نظر آنے کے ساتھ ساتھ وہ حیران کن بھی ہوتی ہیں۔ اِس کی اہم وجہ یہ ہے کہ سائنس کے پاس اب تک اُن کا جواب یا وضاحت نہیں ہے۔

اگر بات سمجھنے میں مشکل ہورہی ہے تو ہم آپ کو ایسی کچھ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی وضاحت سائنس اب تک نہیں کرسکی ہے۔ تو آئیے اُن پر نظر ڈالتے ہیں۔

پرندوں کی نقل مکانی

 

یہ ایک بڑی ہی عجیب بات ہے کہ پرندے خاص موسم میں نقل مکانی کرتے ہیں اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ وہ ہر سال موسم کی تبدیلی کے بعد ایک ہی جگہ جاتے ہیں، حالانکہ اُن کے پاس نہ تو کوئی نقشہ ہوتا ہے، نہ کوئی ٹریکر سسٹم اور نہ ہی کوئی ایسا آلہ ہوتا ہے جو اُن کو بتائے کہ آپ نے اِس طرف جانا ہے۔


ایسے جانور جو آکسیجن کے بغیر زندہ رہتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیکٹیریا کی کچھ ایسی اقسام ہیں جو آکسیجن کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہیں؟ جی ہاں، سائنسدان اِس بات پر تحقیق کررہے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ لیکن اب تک وہ ایسا ہونے کی وجوہات جاننے میں ناکام رہے ہیں۔


چھٹی حس / اندیشہ

ہم یہ بات جانتے ہیں کہ اکثر لوگوں کی چھٹی حس عموماً بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔ جی ہاں چھٹی حس یا پہلے سے کسی بات کا اندیشہ ہوجانا عین ممکن ہے لیکن یہ بات ماہر نفسیات کے لیے ایک بے حد پر اسرار بات ہے کیونکہ یہ بات آج تک ثابت نہیں ہوسکی ہے کہ چھٹی حس آخر کام کس طرح کرتی ہے؟


بھوتوں کا وجود

بھوت اپنا وجود رکھتے ہیں یا نہیں، اِس حوالے سے یہ بات ماننے اور نہ ماننے والے ہمیشہ سے ہی بحث میں الجھے ہوئے ہیں، حالانکہ بہت سے لوگ یہ کئی بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے بھوت دیکھا ہے لیکن سائنس اِس حوالے سے بہت واضح ہے کہ بھوت جیسی کوئی شے کا وجود نہیں ہے اور یہ صرف اور صرف ذہنی فتور ہے۔


مقناطیس کے دو کونے

یہ سائنس کی ایک بہت ہی پراسرار حقیقت ہے۔ آپ مقناطیس کے کسی بھی دو ٹکڑے کو کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ کرلیں اُس کے پاس ایک شمال اور ایک جنوب کا پول ہمیشہ ہی رہے گا۔


اونگھنا

اونگھنا اِس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ آپ نیند میں ہیں یا پھر اکتاہٹ (بوریت) کا شکار ہیں، لیکن اونگھنے کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اور یہ جسم میں کونسی حرکت کی وجہ سے جنم لیتا ہے یہ کسی کو بھی معلوم نہیں۔ کچھ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ جس میں آکسیجن کم ہونے پر ہوتا ہے لیکن اِس بات کا کوئی ثبوت آج تک سامنے نہیں آسکا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دنیا کے بہترین قومی ترانے

داستان شربت روح افزا کی