میں

ایسا ملک جو غیر مسلم کو شہریت نہیں دیتا

دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں کسی غیر مسلم کو شہریت نہیں ملتی۔ ارے نہیں نہیں، یہ کوئی عرب ملک نہیں ہے۔ بلکہ عرب ملک تو مسلمانوں کو بھی شہریت نہیں دیتے۔سعودی عرب میں آپ کی نسلیں گزر جائیں، شہریت نہیں ملے گی۔ خیر، تو اتنا بڑا مسلمان کون ہے بھئی جو غیر مسلموں کو شہریت ہی نہیں دیتا؟

دنیا میں صرف ایک ملک ایسا ہے جس کی 100 فیصد آبادی مسلمان ہے، 99.99 بھی نہیں پورے 100 فیصد۔ اور وہ ہے زمین پر جنت مالدیپ۔ کئی جزیروں پر مشتمل یہ خوبصورت ملک بحرِ ہند میں واقع ہے۔ صرف 298 مربع کلومیٹرز کے رقبے کے ساتھ یہ ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہاں کی آبادی تقریباً ساڑھے 5لاکھ ہے۔ یوں یہ دنیا کا سب سے چھوٹا مسلم ملک بھی ہے۔

ویسے تو عرب تاجر زمانے سے مالدیپ آتے جاتے رہتے تھے، لیکن اس جزیرے پر اسلام کا راج بارہویں صدی میں شروع ہوا۔ 1153 میں یہاں کے آخری بدھ راجا نے اسلام قبول  کیا۔ یعنی محمد بن قاسم کے تقریباً ساڑھے چار سو سال بعد۔  یہ وہ زمانہ تھا جب پاکستان کے علاقوں پر تو مسلمانوں کا راج قائم ہو چکا تھا۔ شہاب الدین غوری کی حکومت دلّی تک جا پہنچی تھی۔

مالدیپ میں اسلام ہندوستان و پاکستان کے علاقوں سے ذرا مختلف انداز میں پہنچا۔ ہمارے ہاں انتظامی زبان فارسی اور اردو رہی، لیکن مالدیپ میں یہ مقام عربی کو حاصل ہوا۔ ہمارے ہاں حنفی مسلک رائج ہے جبکہ مالدیپ کے عوام مالکی ہیں۔یعنی ہمارے اتنا قریب ہونے کے باوجود مالدیپ کافی مختلف ہے۔ 

خیر، بعد میں ہندوستان کی طرح مالدیپ پر بھی برطانیہ کا قبضہ رہا اور یہ 1965 میں جا کر آزاد ہوا۔ آج مالدیپ کے آئین کے مطابق صرف مسلمان ہی ملک کا شہری ہو سکتا ہے اور کسی غیر مسلم کو شہریت نہیں مل سکتی۔ یہ حیرت انگیز قانون شاید دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوگا۔ مالدیپ کے آئین میں لکھا ہے کہ

"کوئي غیر مسلم مالدیپ کا شہری نہیں بن سکتا۔ ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔ یہاں کے تمام قوانین کی بنیاد اسلام پر ہوگی۔ کوئی قانون جو اسلام کے خلاف ہو وہ مالدیپ میں نافذ نہیں ہوگا۔”

ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ مالدیپ اپنے خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہاں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ اور وہ سب کچھ کرتے ہیں جس کے لیے وہ بدنام ہیں۔ لیکن ان کی ایسی تمام حرکتيں ہوٹلوں اور سیاحتی علاقوں تک ہی محدود ہیں۔

ویسے اس قانون کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ ہمیں ضرور بتائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کہانی اُس ملک کی جس کا دنیا کے نقشے پر کوئی وجود نہیں

دنیا کا امیر ترین ملک، غریب ترین کیسے بنا؟