میں

دنیا کے قیمتی ہیروں میں سے ایک، 4.8 کروڑ ڈالرز میں نیلامی متوقع

اس ہیرے کا نام ہے "ڈی بیئر کلینن بلو”، یہ دنیا کے قیمتی ترین نیلے رنگ کے ہیروں میں سے ایک ہے جسے اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ 48 ملین یعنی 4.8 کروڑ ڈالرز میں نیلام ہو سکتا ہے۔

شوخ نیلے رنگ کا یہ ہیرا 15.10 قیراط کا ہے، جسے جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکا کی جانب سے سب سے بڑا نیلا ہیرا قرار دیا گیا ہے۔ یہ بہت نایاب ہے کیونکہ آج تک ایسے صرف پانچ ہیرے نیلامی کے لیے پیش کیے گئے ہیں، جن کا وزن 10 قیراط سے زیادہ تھا جبکہ 15 قیراط کا ہیرا تو کبھی نیلامی کے لیے پیش نہیں ہوا، یعنی یہ نیلامی بھی ایک لحاظ سے تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ نایاب ہیرا 2021ء میں جنوبی افریقہ کی کلینن مائن نامی کان سے نکالا گیا تھا۔

نیلام کرنے والے ادارے Sotheby’s کا کہنا ہے کہ ویسے تو نیلے ہیرے بہت ہی کم یاب ہوتے ہیں، لیکن یہ تو کم یاب میں بھی نایاب ہے۔ اس جیسی کوئی چیز عرصہ دراز سے نیلامی کے لیے پیش نہیں کی گئی۔

کروڑہا سالوں میں بننے والا یہ غیر معمولی ہیرا قدرت کی صنّاعی کا خوبصورت ترین نمونہ ہے۔

کلینن مائن سے کئی قیمتی جواہرات نکلے ہیں، جن میں 3,106 قیراط "کلینن ڈائمنڈ” بھی شامل ہے جو 1905ء میں نکالا گیا تھا۔ یہ تاریخ میں کسی بھی کان سے نکالا گیا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

بلو مون آف جوزفین نامی مشہور ہیرا بھی اسی کان سے نکالا گیا تھا

اس کے علاوہ یہاں سے 12.03 قیراط کا نیلا ہیرا "بلو مون آف جوزفین” بھی یہیں سے نکالا گیا تھا۔ جسے 2015ء میں 4.84 کروڑ ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا۔ یہ آج بھی کسی ہیرے یا جواہر کی فی قیراط سب سے زیادہ قیمت کا عالمی ریکارڈ ہے۔

حال ہی میں یہاں سے "سکورا” بھی دریافت ہوا۔ 15.81 قیراط کا یہ گلابی جامنی ہیرا گزشتہ سال مئی میں 2.93 کروڑ ڈالرز میں نیلام ہوا تھا۔

اب "ڈی بیئرز کلینن بلو” کی باری ہے جس کے بارے میں ۂتایا جا رہا ہے کہ یہ مئی میں ہانگ کانگ میں نیلامی کے لیے پیش ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

[وڈیوز] دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس

انسانوں کا سب سے بڑا قاتل کون؟