میں

دوڑ لگائیں، اپنی عمر بڑھائیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا ابھر میں قبل از وقت اموات کی ایک وجہ کاہلی اور سستی بھی ہے؟ جدید دور میں انسان کے رہن سہن کا انداز اس کی صحت پر بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی ایسے امراض نے جنم لیا ہے جو جان لیوا بھی ہیں۔ ان سے بچنے کا سب سے آزمودہ طریقہ ہے دوڑنا!

سائنس دانوں کے مطابق دوڑنے سے انسان کا جسم متحرک رہتا ہے اور اس کے لمبی عمر پانے کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔ ایک تحقیق کا تو کہنا ہے کہ دوڑ کو اپنے روزمرہ معمولات میں شامل کرنے والے افراد عام لوگوں سے اوسطاً 3 سال زیادہ عمر پاتے ہیں۔

اس تحقیق میں مجموعی طور پر ورزش کے بجائے دوڑنے پر زور دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دوڑنا لمبی عمر پانے کا راز  ہے۔ جسم کو بے ڈول ہونے سے بچانے بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی دوڑ بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ دنیا میں انسانوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب دل کے امراض ہیں اور دوڑنے سے نہ صرف دل کے دورے کی شرح میں کمی لائی جا سکتی  ہے بلکہ دوڑنے والے افراد میں کینسر کے خدشات بھی کم دیکھے گئے ہیں۔

تحقیق میں مختلف کھیلوں کے مقابلے میں دوڑ کو کہیں زیادہ فائدہ مند دیکھا گیا ہے۔ ادھیڑ عمری سے بڑھاپے تک کی عمر کے ہزاروں افراد پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ چہل قدمی بلکہ کسی بھی کھیل کے مقابلے میں دوڑنے والے افراد میں امراض قلب کی شرح کم دیکھی گئی ہے۔ البتہ ایک دوسری تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیز چہل قدمی   اور دوڑ میں ایک تین کا تناسب ہے، یعنی اگر آپ پانچ منٹ دوڑنے کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 15 منٹ کی تیز چہل قدمی کرنا ہوگی۔

پاکستان میں ہر ایک گھنٹے میں 12 افراد دل کا دورہ پڑنے سے جان سے چلے جاتے ہیں اور یہ سالانہ لاکھوں اموات کا باعث ہے۔ اگر پاکستانی دوڑ کو اپنے معمولات کا حصہ بنا لیں تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ دوسری ورزشوں اور جم جانے کے مقابلے میں دوڑنے میں تو کوئی خرچہ بھی نہیں آتا۔ تو آپ کب سے جاگنگ شروع کر رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجارت کے لیے دنیا کے اہم بحری راستے – قسط 2

فلموں کے ولن کو بدشکل کیوں دکھایا جاتا ہے؟