میں

دنیا بھر میں سلام کے مختلف طریقے

دنیا بھر میں آداب و تسلیمات کے انداز جدا جدا ہیں، جو مقامی طور طریقوں کے ساتھ ساتھ مذہب سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ کہیں پر مصافحہ کرنا کافی ہوتا ہے تو کہیں گلے ملنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس ملک میں سلام کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے۔

اٹلی، اسپین اور پرتگال

گال پر پیار، عموماً پہلے دائیں پھر بائیں پھر لیکن اٹلی میں اس کا الٹا، نہ صرف اسپین، پرتگال، اٹلی بلکہ یورپ کے کئی ملکوں میں سلام کرنے کا مقبول طریقہ ہے۔ زیادہ تر اب یہ صرف ٹھونگیں مارے جیسا ہوگیا ہے، صرف گال سے گال ملانا اور چومنے کی آواز نکالنا۔


جرمنی

اپنے قریبی ملکوں کے مقابلے میں جرمنی والے ہونٹوں کے استعمال سے کراہیت محسوس کرتے ہیں۔ اتنی زیادہ کہ ایک مرتبہ انہوں نے اس پر پابندی لگانے کی بھی کوشش کی۔ اس کے بجائے جرمن طریقہ ہاتھ ملانے کا ہے۔ اگر کبھی جرمنی جائیں تو خود کو ہاتھ ملانے تک ہی محدود رکھیں۔


جاپان

جاپان میں آداب کہنے کا مقبول طریقہ جھکنا ہے۔ طور طریقوں کے مطابق اس کا دورانیہ، جھکاؤ اور انداز مختلف ہوسکتا ہے۔ دوستوں یاروں میں تو یہ معمولی سا اور تیز ہوسکتا ہے، لیکن یاد رکھیں بزرگوں کے سامنے یہ حرکت ہرگز مت کیجیے گا، پورے تحمل کے ساتھ انہیں آداب کیجیے۔


فرانس

فرانس میں گال سے گال ملاکر چومنا قومی سلام ہے، لیکن یہ علاقوں کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ برانڈی میں چار مرتبہ، پیرس میں دو مرتبہ اور کورسیکا میں پانچ بار چومنا عام ہے۔


نیدرلینڈز، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ

اگر زیادہ جان پہچان نہیں تو معاملہ ہاتھ ملانے اور ناگوار خاموشی تک محدود رہتا ہے لیکن اگر آپ مکمل طور پر اجنبی نہیں ہیں تو دائیں سے بائیں طرف تین مرتبہ چومیں۔


تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں سلام کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، دونوں ہاتھوں کو جوڑیں اور تھوڑا سا جھکیں۔


برازیل

اپنے پڑوسیوں کی طرح برازیل والے بھی قریبی رابطے میں ہرگز نہیں شرماتے۔ علاقوں کے اعتبار سے آپ کو سامنے والے کو ایک سے تین بار چومنا ہوتا ہے البتہ غیر شادی شدہ خواتین ایک اضافی بوسہ دیتی ہیں، اب شرمائیں مت!


برطانیہ

بے ترتیب قطاروں اور بائيں جانب کھڑے ہونے کے علاوہ برطانیہ اس معاملے میں بھی کچھ الگ ہے۔ یہ صرف ہاتھ ملانے، آنکھوں سے آنکھوں ملانے اور زیر لب کچھ کہنے پر اکتفا کرتے ہیں۔


متحدہ عرب امارات و سعودی عرب

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چند دیگر ممالک میں ہاتھ ملانا عام ہے اور نہ بوسہ دینا، بلکہ یہاں ناک سے ناک ملائی جاتی ہے۔


یونان

شاید ہی کوئی یہ کہتے ہوئے آپ کے کندھے پر ہاتھ مارتا ہو کہ "آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔” لیکن یونان میں دو مرتبہ چومنے کے ساتھ اس تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔


ارجنٹینا

مرد ہوں یا عورت، بوڑھے ہوں یا نوجوان طریقہ صرف ایک ہے، آپ چاہیں یا نہ چاہیں آپ کو گلے ملنا ہوں گے اور سامنے والے کے گال پر بوسہ دینا ہوگا۔


بھارت

سرزمین ہند پر آنے والے بیشتر غیر ملکی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن اصل اور روایتی طریقہ دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر، سر کو تھوڑا سا آگے جھکاتے ہوئے ”نمستے“ کہنا ہے۔


چین

چین میں روایتی طریقہ تو جاپان کی طرح جھک کر ملنے کا ہے لیکن حالیہ چند سالوں میں مصافحہ کرنا یعنی ہاتھ ملانا بھی عام ہوگیا ہے۔ ویسے ہماری طرح وہاں بھی تعارف کرواتے ہوئے اپنے پیشے اور جس ادارے میں کام کرتے ہیں اس کا ذکر کرنا عام ہے۔


امریکا

امریکا میں مکے سے مکا ملانا، مصافحہ، معانقہ اور ہاتھ ہلانا سب عام ہے۔ آپ کی مرضی ہے جو چاہے کریں۔


پاکستان

پاکستان میں موقع کے اعتبار سے ملنے کے مختلف طریقے ہیں۔ اجنبی سے مصافحہ، عزیز سے معانقہ یعنی گلے ملنا، پھر عید کے تہوار ہوں یا کوئی خوشی کا موقع اس موقع پر بھی گلے ملنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گنڈاسا – احمد ندیم قاسمی

دنیا کے بہترین قومی ترانے