زیادہ عرصہ نہیں گزرا، بھارت کا ایک لڑاکا جہاز اور اُس کا پائلٹ پاکستان آ گیا تھا، ہم نے چائے شائے پلا کر اسے تو فارغ کر دیا تھا لیکن اِس بار پورا میزائل ہی یہاں آ گیا ہے۔ 9 مارچ 2022ء کی شام یہ خبر پتہ چلی کہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے قریب آسمان سے کوئی چیز گری ہے۔ کسی نے اسے ڈرون کہا، کسی نے کہا یہ میزائل لگتا ہے۔ پھر اگلے روز پاکستان نے اعلان کیا کہ اصل میں یہ ایک میزائل تھا جو بھارت سے فائر کیا گیا تھا۔
یہ کون سا میزائل تھا؟ کب؟ کیسے اور کیوں پاکستانی حدود میں داخل ہوا؟ اس بارے میں یہ معلوماتی وڈیو ضرور دیکھیں:
