اس وقت یوکرین کی سرحد پر لاکھوں روسی فوجی موجود ہیں جن کے ساتھ ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، بھاری توپ خانہ اور میزائل بھی ہیں۔ روس تو اب بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن اس کی نقل و حرکت دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا۔ یہ سوال ضرور ذہن میں پیدا ہوگا کہ آخر دونوں ملکوں کے درمیان جھگڑا کس بات کا ہے؟ اسی بارے میں اس وڈیو میں بات کی گئی ہے۔ امید ہے آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گی۔

