میں

دنیا کا سب سے قیمتی ہیرا ‘کوہِ نور’ کیسے چرایا گیا؟

کوہ نور سے کون واقف نہیں؟ 8 صدی پرانا یہ ہیرا آج دنیا کے مہنگے ترین جواہرات میں سے ایک ہے۔ اس لیے نہیں کہ یہ بہت بڑا ہے، اس سے کہیں بڑے اور شفاف ہیرے دنیا میں موجود ہیں لیکن اس ہیرے کی خاص بات اس کی طویل اور پیچیدہ تاریخ ہے۔ مغلیہ سلطنت کے تاج سے نکل کر نادر شاہ کے خزانے کے ساتھ ایران جانے والا اور وہاں سے بذریعہ افغانستان سفر کرتا ہوا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پنجاب تک پہنچنے والا یہ ہیرا برطانیہ کیسے آیا؟ یہ کہانی ہے ایک "باضابطہ ڈکیتی” کی، جو اس طرح منظم کی گئی کہ آج دعوے رکھنے کے باوجود پاکستان اور ہندوستان سے برطانیہ سے کوہ نور واپس نہیں لے سکتے۔

اصل کوہ نور 186 قیراط یعنی 37 اعشاریہ 2 گرام کا تھا لیکن 1852ء میں ملکہ وکٹوریا کے شوہر شہزادہ البرٹ نے اس کو زیادہ چمکانے کے لیے دوبارہ کٹائی کروائی۔ نئی کٹائی کرکے اسے موجودہ بیضوی شکل دی گئی لیکن اس عمل میں یہ 105 اعشاریہ 6 قیراط کا رہ گیا۔ آج یہ ہیرا ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب ہے اور صرف پاکستان اور ہندوستان ہی نہیں بلکہ ایران اور افغانستان بھی اس پر دعویٰ کر چکےہیں لیکن برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے معاہدہ لاہور کے تحت قانونی طور پر یہ ہیرا حاصل کیا ہے۔

29 مارچ 1849ء کو جب دوسری انگریز-سکھ جنگ ختم ہوئی تو پنجاب کی ریاست باقاعدہ طور پر برطانوی راج کا حصہ بن گئی۔ جنگ کا خاتمہ معاہدہ لاہور کے ساتھ ہوا جس میں کوہ نور کی حوالگی کی شرط بھی شامل تھی۔ یہ ہیرا 3 جولائی 1850ء کو بکنگھم پیلس میں باضابطہ طور پر ملکہ برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ کام مہاراجہ دلیپ سنگھ کے ہاتھوں کروایا گیا جو پنجاب کے نوعمر شہزادے تھے اور ان کے ہاتھ سے اسے ملکہ وکٹوریہ کو دے کر یہ ثابت کیا گیا کہ انہوں نے یہ ہیرا قانونی طور پر ملکہ کو تحفے میں دیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کسی ملک کا دعویٰ تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ یہ ہیرا چوری نہیں کیا گیا۔ آج یہ ملکہ برطانیہ کے تاج میں پوری شان کے ساتھ جگمگا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ہیرا تاریخ میں کسی مرد کو راس نہیں آیا، مغل بادشاہوں سے لے کر نادر شاہ تک، اور افغان شہزادوں نے لے کر پنجاب کے سکھ راجاؤں تک، سب کا انجام بہت دردناک ہوا۔ یہ صرف عورتوں کو راس آیا، وہ بھی برطانیہ میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آنندی- غلام عباس

عام حرکتیں، جو ایک جگہ معمول تو دوسری جگہ انتہائی معیوب