کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے بہت قریب، ہمارے اِسی بحیرۂ عرب میں ایک ایسا جزیرہ ہے جو برمودا سے کہیں زیادہ حیرت انگیز، عجیب و غریب اور پُر اسرار ہے۔ یہ اتنی انوکھی جگہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں اگر دجّال کسی جزیرے سے نمودار ہوا تو وہ یہی ہوگا۔ یہ جزیرہ ایک عجیب و غریب دنیا ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ زمین نہیں بلکہ ہم کسی دوسرے سیّارے پر آ گئے ہیں:

